ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے راہل گاندھی پر لگایا آمدنی سے زیادہ جائیداد کا الزام، کہا، 55 لاکھ روپے 9 کروڑ میں کیسے بدلے

بی جے پی نے راہل گاندھی پر لگایا آمدنی سے زیادہ جائیداد کا الزام، کہا، 55 لاکھ روپے 9 کروڑ میں کیسے بدلے

Mon, 25 Mar 2019 11:31:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر آمدنی سے زیادہ جائیداد کا سنگین الزام لگایا ہے۔بی جے پی نے اتوار کو پریس کانفرنس کر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2004 میں راہل گاندھی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 55 لاکھ کی جائیداد بتائی تھی، جو 2014 میں بڑھ کر 9 کروڑ روپے کیسے ہو گئی؟ بی جے پی ترجمان سبت پاترا نے کہاکہ آخر یہ بڑا اضافہ کیسے ہو گیا، جبکہ ان کی کمائی کا واحد ذریعہ ایم پی ہی ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر یا وکیل جیسے پیشہ نہیں ہے۔ یہی نہیں بی جے پی ترجمان سبت پاترا نے مبینہ طور پر لینڈ ڈیل، فارم ہاؤس سے رینٹل اور ایک پراپرٹی ڈیل پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کانگریس اور راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس کرنے کا بھی چیلنج کیا۔بی جے پی ترجمان سبت پاترا نے دہلی کے مہرولی میں واقع ایک فارم ہاؤس کو لے کر دعوی کرتے ہوئے کہاکہ یہ تقریبا 5 ایکڑ کا ہے۔اس کے مالک ہیں راہل اور پرینکا گاندھی،اس کا نام اندرا فارم ہاؤس ہے،اسے 2013 میں فائننشل ٹیکنالوجی انڈیا لمیٹڈ نام کی کمپنی کو کرایہ پر دیا گیا تھا،اسے فی مہینہ 7 لاکھ روپے میں کرایہ پر دیا گیا تھا۔پہلی بار اس کے لئے 40 لاکھ 20 روپے ایڈوانس میں لئے گئے،یہ رقم سود مفت تھی،آخر ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی ایڈوانس پیسے دے دے اور سود بھی نہ لے۔یہی نہیں پاترا نے الزام لگایا کہ اس فارم ہاؤس کی قیمت راہل نے اپنے ایفی دیوٹ میں 9 لاکھ روپے بتائی تھی، لیکن لاکھوں کے فارم ہاؤس سے کروڑوں کس طرح کما لئے۔ بی جے پی نے فارم ہاؤس کو مبینہ طور پر رینٹل لینی والی کمپنی کو نیشنل سپاٹ ایکسچینج لمیٹڈ کے ماتحت ادارے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی 2013 میں ایک بڑا گھوٹالہ کر چکی ہے۔سمبت پاترا نے دعوی کیا کہ اسی فارم ہاؤس کو 2007۔08 سے 2012۔13 تک 3 کروڑ روپے کمائے گئے لیکن یہاں کوئی رہتا نہیں تھا، لیکن رہتے دونوں بھائی بہن ہی تھے۔راہل گاندھی نے اپنے ایفی ڈیوٹ میں اس فارم ہاؤس کی قیمت 9 لاکھ روپے بتائی ہے، لیکن اس سے کرایہ کروڑوں میں کمایا گیا۔سمبت پاترا نے گرگرام میں ایک پراپرٹی ڈیل کو لے کر سنگین الزام الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اکتوبر 2010 میں راہل گاندھی دو کمرشیل پراپرٹی خریدی۔ایک قیمت کی 1.44 کروڑ اور دوسری 5.36 کروڑ ہے،یہ خریداری گروگرام میں سیگنیچر ٹاورز2 میں کی گئی۔اس کا مالکان یونی ٹیک ہے۔پراپرٹی 7 کروڑ کی ہے، لیکن اگرپرچہ میں صرف 4 کروڑ دی گئی ہے۔


Share: